خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز کے دوران 13خارجی ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد اویس شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں 2 خارجی دہشت گرد وں کو ہلاک کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی کمی
شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے خوارج کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک،8 زخمی ہوئے،پاک فوج کے میجر محمد اویس شہید ہوگئے ،جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6خوارج ہلاک ، 8زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اویس شہید کا تعلق نارووال سے تھا،انہوں نے شمالی وزیرستان میں دستوں کی قیادت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا،میجر محمد اویس شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوامیں خوارج کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے
وزیراعظم نے شہید میجر محمد اویس کے بلندی درجات کیلئےدعا اوراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا پوری قوم شہید میجر محمد اویس کو سلام پیش کرتی ہے،ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں13خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،صدرآصف زرداری نے کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے پر میجر محمد اویس شہیدکو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے میجر محمد اویس شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔
حکومت بلوچستان کابینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
صدر مملکت آصف زرداری نے میجر محمد اویس شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اوربلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
انہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔