حکومت بلوچستان نے بینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کسان کارڈ کی منظوری دے دی ہے،کارڈ کے تحت چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی دی جائے گی۔
کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے
کسان کارڈ صدر آصف زرداری اوروزیر اعظم کے کسان دوست وژن کا حصہ ہے،بلاول بھٹو نے سندھ اور بلوچستان کے کسانوں کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کسان کارڈ کا پہلا مرحلہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے شروع کررہی ہے،دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت سے معاونت حاصل کی جائے گی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کا اضافہ
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تاریخی اقدام بلوچستان حکومت کے کسان دوست وژن کا حصہ ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئےتمام اتحادی ایک پیج پر ہیں۔