بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
پاکستانی روپے میں ایک بٹ کوائن کی قیمت دو کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بٹ کو ائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس سال بٹ کوائن کی قدر دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد چار ہفتوں میں اس کی قیمت میں تقریبا 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پہلے ایک لاکھ کا ہندسہ کون عبور کریگا؟پاکستان سٹاک ایکسچینج اور بٹ کوائن میں دوڑ لگ گئی
بٹ کوائن کو جب 2009 میں متعارف کرایا گیا تو اس وقت اس کی قیمت صفر تھی، 26 اکتوبر 2010 کو اس کی قیمت 0.10 ڈالر سے بڑھ کر 0.20 ڈالر ہو گئی۔ سال ختم ہونے سے پہلے، یہ 0.30 تک پہنچ گیا تھا۔
2011 میں بن کوائن ایک ڈالر سے بڑھنا شروع ہوا، 8 جون، 2011 کو 29.60 کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ لیکن اس دوران کرپٹو کرنسی مارکیٹوں میں تیزی سے کساد ہوئی، اور بٹ کو ائن کی قدر گر گئی، جس سے سال کے اختتام پر بٹ کوائن کی قیمت تقریبا 5.2 ڈالر تھی۔
2024 ء کے شروع میں فنڈ کی منظوری کے بعد بٹ کوا ئن کی قدر تیزی سے بڑھی، فروری کے آخر اور مارچ کے اوائل میں بٹ کوائن نے ایک بار پھر ساٹھ ہزار ڈالر کا ہندسہ عبور کیا، چھ مارچ کو بٹ کوا ئن کی قیمت 69210 ڈالر پر پہنچ گئی، آٹھ مارچ کو قیمت مزید بڑھتے ہوئے 70184 کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔
7 نومبر 2024 کو بٹ کو ائن کی قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد 76999 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچی اور 75820 کی سطح پر بند ہوئی، دس نومبر کو بٹ کوائن نے ایک اور سنگ میل عبور کیا، اس دن بٹ کوائن نے 80000 کی حد عبور کر لی۔
پاکستان کی 7 علاقائی ممالک کو برآمدات میں اضافہ
13 نومبر 2024ء کی صبح بٹ کوائن نے 91000 ڈالر کی حد عبور کی، آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور 22 نومبر 2024ء کو بٹ کو ائن کی قدر 99555 ڈالر کی ناقابل یقین بلند ترین سطح پر پہنچی۔
اس طرح بٹ کوائن کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ماہرین پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بٹ کوا ئن کی قدر میں موازنہ کر رہے تھے اور کہنا تھا کہ ایک لاکھ کی حد پہلے کون عبور کرے گا، اس طرح پاکستان اسٹاک ایکسچنج بٹ کوائن پر بازی لے گیا، پانچ دسمبر کو بٹ کو ائن کی قدر 101170.6 ڈالر کی سطح سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔