سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی حکومت کی جانب سے ایک اہم عہدے پر فائز کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل نے کھیلوں کا سفیر مقرر کر دیا ہے۔
ٹینس اسٹار نے یہ خوشخبری انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کی۔
انہوں نے اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "دبئی کے لیئے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے"۔
یہ تصاویر دبئی اسپورٹس کونسل میں منعقد کی گئی تقریب کی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ، "میں دبئی اسپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں جنہوں نے یہ ناقابلِ یقین موقع مجھے فراہم کیا"۔
اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ثانیہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشوں کا ظہار کیا جارہا ہے۔