پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو ہرا کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

اردو نیوز  |  Jul 04, 2025

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں مالدیپ کو 60-35 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

یہ فیصلہ کن مقابلہ جمعے کے روز جنوبی کوریا کے شہر جنجو میں واقع ہواسن جمنازیم میں کھیلا گیا۔

قومی ٹیم نے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم کر لی تھی۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کو 17-5 کی برتری حاصل تھی۔ ہاف ٹائم تک سکور 34-17 پر پہنچ چکا تھا، جبکہ تیسرے کوارٹر میں ٹیم کو 45-23 کے سکور سے سبقت حاصل ہوئی۔

میچ کے اختتام پر پاکستان نے 60-35 سے میدان مار کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس کامیابی میں لیہ رضا شاہ، عائشہ نوید، سمیہ کوثر، حلیمہ، یاسمین فاروق، سمیہ، علینہ، امانی، پریسا اور فرح رشید نے بھرپور کردار ادا کیا جس کی بدولت پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریان، صدر سمین ملک اور سیکریٹری جنرل محمد ریاض نے قومی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس جیت کو پاکستانی نیٹ بال کی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔

یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 27 جون سے 4 جولائی تک منعقد ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More