وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیا گیا

سچ ٹی وی  |  Oct 05, 2024

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ علی امین گنڈا پور پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں ، ان کے خلاف ریاست پر حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کے کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More