شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

سچ ٹی وی  |  Sep 26, 2024

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 8 کارکنوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے طمابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کر کے 12 خوارج کو ہلاک کیا تھا جبکہ آپریشن کے دوران 6 اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More