66 کروڑ روپے ٹیکس۔۔ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا بھارتی کرکٹر کون ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 05, 2024

حال ہی میں بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ منظر عام پر آئی، جس میں بھاری ٹیکس ادا کرنے والے کرکٹرز کے نام فہرست میں شامل تھے۔

کیا آپ جانتے ہیں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا بھارتی کھلاڑی کون ہے؟

یہ اور کوئی نہیں بلکہ ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے ٹیکس کی ادائیگی میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ویرات کوہلی نے 24-2023ء میں 66 کروڑ بھارتی روپے بطور ٹیکس ادا کئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 38 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس جمع کروایا۔

اسکے علاوہ سچن ٹنڈولکر نے 28 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس جبکہ رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی نے 23 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس کی صورت میں ادا کئے۔

ساتھ ہی بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس جمع کروایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More