والد کی دماغی حالت ٹھیک نہیں اور ۔۔ یوراج سنگھ کا والد سے متعلق بیان، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Sep 04, 2024

حال ہی میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پر بیٹے کا کرئیر کھانے کا الزام لگاتے ہوئے کپل دیو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کے بعد سے یہ خبر سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹور رہی ہے اور ہر طرف اسی بارے میں چہ میگوئیاں چل رہی ہیں۔ اور اب ان کے والد سے متعلق یوراج سنگھ کی ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں یوراج سنگھ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے والد کے ساتھ کچھ ذہنی مسائل ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ایک پوڈ کاسٹ میں بتائی تھی۔

یوراج نے اپنے اور اپنے والد کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ، "مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کو ذہنی مسائل ہیں، لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتے۔"

ان کا کہنا تھا کہ، "والد صاحب زندگی کی ہر جنگ میں کامیاب رہے ہیں، مگر وہ کچھ چیزوں کو قبول نہیں کرتے جبکہ انہیں ان چیزوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔"

ماضی میں دیے گئے اس انٹرویو کی یہ کلپ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے والد مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے باعث خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More