کرکٹ مر رہی ہے، تماشائی کہاں ہیں؟ بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر اداکار مانی بھڑک اٹھے

ہماری ویب  |  Sep 03, 2024

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی سے ہر کوئی غم و غصے کا شکار ہے وہیں اداکار بھی اپنے جذبات پر قابو رکھنے میں ناکام ہیں۔

حال ہی میں اداکار مانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں بطور کرکٹ فین انہوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

مانی کا کہنا تھا کہ، "کرکٹ پاکستان میں 'ڈائینگ اسپورٹس' ہے، لیکن دیکھنے کے لیئے تماشائی موجود نہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ تماشائی کہاں ہیں؟"

انہوں نے مزید لکھا کہ، "میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر ہماری کرکٹ کا یہی حال رہا تو ہم 2028 اولمپکس ٹی ٹوئنٹی کے لیئے کوالیفائے تک نہیں کر پائیں گے۔"

واضح رہے پاکستان اس وقت بنگلادیش کے ساتھ اپنے ہوم گراؤنڈ میں 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے جس میں پہلا ٹیسٹ بنگلادیش جیت چکی ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کے قریب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More