مشہور فٹبال کھلاڑی دوران میچ گرنے کے بعد انتقال کر گئے

ہماری ویب  |  Aug 28, 2024

برازیل: یوراگوئے کے مشہور فٹبالر جوان ایزکویردو میچ کے دوران گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

ان کی ٹیم نے بتایا کہ، یوراگوئین فٹ بال کھلاڑی، 27 سالہ جوآن ایزکیردو، جو گزشتہ ہفتے برازیل میں کھیل کے دوران میدان میں گر گئے تھے، منگل کو انتقال کر گئے۔

گرنے کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا تھا، جہاں دوران علاج گزشتہ روز وہ انتقال کر گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق، ایزکویردو کا انتقال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کے باعث ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More