جہاں قومی ہیرو ارشد ندیم کو قیمتی تحائف سے نوازا جارہا ہے وہیں لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ارشد ندیم کو 19ویں گریڈ میں ترقی دینے سے صاف انکار کردیا ہے.
لیسکو اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کو 18 سے 19 گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی تھی البتہ بورڈ کے نئے چئیرمین نے اس تجویز کو رد کردیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ رولز کے مطابق ایک کھلاڑی کو زیادہ سے زیادہ 18 گریڈ میں ترقی مل سکتی ہے جبکہ ارشد ندیم پہلے ہی 18 گریڈ پر موجود ہیں. ان کی مزہد ترقی کے لیے رولز میں تبدیلی کرنی پڑے گی.
ارشد ندیم کو ادارے میں ترقی دینے کے لیے سمری واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (واپڈا) سپورٹس بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.