5 سالہ پاکستانی بچے سفیان محسود نے کون سا بھارتی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا؟

ہماری ویب  |  Aug 23, 2024

پاکستانی مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے 5 سال کی عمر میں بھارت کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

سفیان محسود 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے صاحبزادے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ سفیان محسود نے بھارت کا مشکل ترین ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

سفیان محسود نے7.87 سیکنڈز میں فاسٹیسٹ ٹائم ٹو کلائمب اراؤنڈ اے پرسن کا ریکارڈ بنا کر پاکستان کے کم عمر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے گوکُل ناتھ اور ارجن پرییان کے پاس تھا۔

اس خوشی کے موقع پر سفیان محسود کا کہنا تھا کہ، یہ بہت ہی مشکل اور چیلنجنگ ریکارڈ تھا، اس کو 'کوالا چیلنج' بھی کہا جاتا ہے جو کووڈ کے دوران کافی مشہور ہو گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More