ہمارے ہاں بھی بھینس تحفے میں دیتے ہیں اور.. ارشد ندیم کو بھینس کا تحفہ ملنے پر نیرج چوپڑا نے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Aug 19, 2024

میرے لیے ایسے تحائف ملنا کوئی نئی بات نہیں ہے. مجھے بھی ایک بار دیسی گھی تحفے میں ملا تھا اور ہریانہ میں ہم ایتھلیٹس کو اسی طرح کے تحائف ملتے رہتے ہیں جیسے کبھی 10 یا 50 کلو دیسی گھی اور لڈو وغیرہ"

یہ کہنا ہے اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے بھارتی حریف اور دوست نیرج چوپڑا کا جو ارشد کو سسر کی جانب سے بھینس کا تحفہ ملنے پر اپنی رائے دے رہے تھے.

نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے لیے مقابلوں سے پہلے ایسے اعلانات بھی کیے جا چُکے ہیں کہ اگر نیرج مقابلہ جیتے گا تو اسے 50 کلو گھی تحفے میں دیا جائے گا، میں بچپن سے ہی اس طرح کی باتیں سنتا آیا ہوں۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ جہاں میری پرورش ہوئی ہے وہاں کبڈی اور ریسلنگ جیسے کھیل بہت مشہور ہیں اور ہمارے یہاں گھی تحفے میں اس لیے دیا جاتا ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں گھی کھانے سے طاقت ملتی ہے.

ہمارے یہاں بھینسیں بھی تحفے میں دی جاتی ہیں، پہلوانوں اور کبڈی کے کھلاڑیوں کو بُلِٹ موٹر سائیکل یا ٹریکٹر بھی تحفے میں دیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More