وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم پر قیمتی انعامات کی برسات کردی ہے. دیکھیں ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور انہیں 10کروڑ روپے کا چیک اور قیمتی کار بھی انعام میں دی۔
جبکہ کار کے نمبر کے حوالے سے میاں چنوں کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ارشدندیم کو مریم نواز کی ہدایت پر کار رجسٹریشن نمبر9297 الاٹ کیا گیا ہے جس میں 92 دراصل ان کے تھرو پھینکنے کا عالمی ریکارڈ ہے.
ن لیگی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام دینے کے علاوہ ان کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔