ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر آخرکار محمد شامی بھی بول پڑے۔۔ انٹرویو میں کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Jul 20, 2024

بھارتی کرکٹر محمد شامی کا ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی سے متعلق پہلی بار بیان سامنے آگیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے طلاق کے بعد انڈین میڈیا پر ان کی اور بھارتی باؤلر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زور و شور سے چل رہی تھیں۔ جس پر پہلے ثانیہ مرزا کے والد کا بیان سامنے آیا اور اب محمد شامی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں محمد شامی سے ثانیہ مرزا سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ،" میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کے میمز تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے ساتھ ذمے دار رہیں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔"

شامی کا کہنا تھا کہ، ثانیہ مرزا سے شادی کے حوالے سے جب بھی خبریں موبائل پر دیکھتا ہوں تو عجیب لگتا ہے، اپنی تصویر ہر جگہ نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، اگر میمز بنانے والوں میں ہمت ہے تو تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بنا کر دکھائیں، پھر ہم آپ کو بتائیں گے۔ کسی کو پریشان کرنا آسان ہے، اپنا لیول اوپر کرو، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More