نعمان اعجاز کا باپ بننے سے کیوں انکار کردیا؟ محمود اسلم میڈیا کے دوغلے رویے پر پھٹ پڑے

ہماری ویب  |  Mar 23, 2024

"کچھ دن پہلے مجھے نعمان اعجاز کا ابو بنا رہے تھے. میں نے منع کردیا. میں نے کہا کہ وہ مجھ سے چند برس ہی چھوٹے ہیں. آپ انہیں میرا بیٹا بنا رہے ہیں. یہ کیسی بات ہے"

یہ کہنا ہے معروف سینئر اداکار محمود اسلم کا جنھوں نے نادیہ خان کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کے عجیب و غریب رویے کے متعلق بات کی.

محمود اسلم نے انکشاف کیا کہ انھیں گزشتہ دنوں اداکار نعمان اعجاز کے والد کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی جسے سن کر وہ حیران رہ گئے تھے.

واضح رہے کہ اعجاز اسلم چار جوان بیٹوں کے والد ہیں اور ان کے بڑے صاحبزادے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں. نعمان اعجاز کا شمار بھی سینئر اداکاروں میں کیا جاتا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More