عورت کی کامیابی کی وجہ کون ہوتا ہے؟ جویریہ سعود نے خواتین کے مسائل پر بات کرتے ہوئے اپنی مثال پیش کر دی

ہماری ویب  |  Mar 15, 2024

"سعود سے شادی سے پہلے میں صرف اداکارہ تھی. یہ سعود تھے جنہوں نے احساس دلایا کہ مجھ میں اور بھی کئی صلاحیتیں موجود ہیں۔ انھوں نے ہی مجھے ڈرامے لکھنے کا مشورہ دیا. سعود نے مجھے وہ سب کرنے کا حوصلہ دیا جو میں کرنا تو چاہتی تھی لیکن ہمت نہیں کر پاتی تھی"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ جویریہ سعود کا جنھوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں خواتین کی کامیابی کا سہرا مردوں کے سر باندھ دیا.

جویریہ کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہاں گھر کے مرد ہی عورت کی کامیابی کا زینہ بنتے ہیں۔ یہاں اگر کوئی عورت کامیاب ہوتی ہے تو اس کی پہلی بنیاد اس کے گھر سے ہی شروع ہوتی ہے خاص طو پر اس کے گھر کے مردوں سے۔

"جب میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو میرے والد اور بھائی نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور آج میں جو کچھ ہوں اس میں ان کا بہت اہم کردار ہے اس کے بعد میرے شوہر نے سپورٹ کیا اور آج میں جو ہوں اس کی وجہ میرے شوہر ہیں"

جویریہ سعود نے مزید کہا کہ عورت دنیا میں چاہئے جتنی بھی کامیاب ہوجائے اگر اس کے گھر والے اس کی خوشی میں خوش نہیں ہیں تو اس کی خوشی ہمیشہ ادھوری ہی رہتی ہے"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More