شاہد کپور کو کیوں چھوڑا؟ کرینہ کپور پہلی بار ماضی کی محبت کے بارے میں بول پڑیں

ہماری ویب  |  Mar 11, 2024

بالی وڈ کی دنیا میں آئے روز جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں۔ ان ہی جوڑیوں میں سے ایک شاہد کپور اور کرینہ کپور کی بھی جوڑی تھی جسے بہت زیادہ شہرت ملی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کا برملا اظہار کرتے تھے۔ البتہ کافی عرصہ چلنے والے رشتے کا انجام بریک اپ کی صورت ہوا اور کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی کر لی۔ اس بات کو کئی برس گزرنے کے بعد اب پہلی بر کرینہ نے اس بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

نیہا دھوپیا کے پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ نے اکشاف کیا شاہد کپور کے ساتھ ان کی فلم جب وی میٹ بہت کامیاب ہوئی جس سے انھیں بے پناہ شہرت ملی البتہ سیف علی خان کے ساتھ فلم ٹشن نے انہیں کامیابی کے علاوہ بھی بہت کچھ دیا۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ ٹشن میں کام کرنے سے میں نے نہ صرف اپنی ذہنی اور جسمانی صحت اچھی کی بلک ہ اس فلم کے ذریعے ایک ایسا شخص بھی ملا جس کے ساتھ میں نے اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے کرینہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہا فلمٹشن کے بعد ہی اچھا مرد ملنے پر انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا اور سیف علی خان کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اس گفتگو میں ان کا اشارہ اداکار شاہد کپور کی جانب تھا جب کہ اداکارہ نے سیف کو شاہد سے اچھا مرد قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More