موبائل بند کرو ۔۔سلمان خان غصے میں آگئے، بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے مداح کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Mar 11, 2024

شوبز سیلیبریٹیز کی مداح بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں۔ وہ جہاں کہیں بھی نظر آتے ہیں تو ان کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے لیے دوڑ پڑتے ہیں۔ کچھ شوبز شخصیات اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی بڑے تحمل کے ساتھ لیتی ہیں مگر کچھ اداکاروں کا مداحوں کا یہ عمل بالکل پسند نہیں آتا۔

بالی ووڈ کےدبنگ ہیرو سلمان خان کی اکثر ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں جس میں وہ سیلفی لیتے مداحوں کے ساتھ برے سلوک سے پیش آتے اور انہیں خبردار کرتے دکھائی دیتے۔

اب سلمان خان کی ایک اور تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے پہلے کی طرح اس بار بھی مداح کو ڈانٹ دیا۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی تازہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ایئرپورٹ موجود ہیں۔ اس دوران ایک مداح قریب آ کر سُپر اسٹار کے ساتھ اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

سلمان خان نے مداح کی خوشی کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے ڈانٹ دیا اور ریکارڈنگ بند کرنے کا کہا۔ ان کی سکیورٹی ٹیم نے نوجوان سے زبردستی ریکارڈنگ بند کروانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں سُپر اسٹار کو ’اپنا فون بند کرو‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار کی ہدایت پر رضاکارانہ طور پر ریکارڈ بند کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More