چھوٹی سی بات پر بیوی طلاق کی دھمکی دے رہی ہے۔۔ عمران ہاشمی کی نجی زندگی میں کس بات پر بھونچال آگیا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 08, 2024

“میری بیوی پروین شاہانی نے اگرچہ ابھی تک مجھے چھوڑا نہیں ہے لیکن وہ مجھے چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں“

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی مسلسل انھیں طلاق کی دھمکیاں دے رہی ہیں لیکن ابھی تک چھوڑا نہیں ہے۔ جو کچھ وہ کھاتے ہیں وہ پروین کو پسند نہیں ہے لیکن یہ ڈائٹ وہ پچھلے دو سال سے کررہے ہیں جو ان کی بیوی کو بالکل پسند نہیں ہے۔

عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ ڈائٹ میں چکن قیمہ، سلاد اور شکرقندی کھاتے ہیں۔ ان کے اتنے سخت ڈائٹ پلان کی وجہ سے ان کی بیگم کافی ناراض ہیں کیونکہوہ ان کے لئےاپنا کھانا نہیں چھوڑ سکتیں۔

اپنی خوراک کے بارے میں عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگرچہ میرا ڈائٹ پلان بورنگ ہے لیکن اس میں چکن قیمہ شامل ہے جو آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔ انھیں ہمیشہ ایک خوبصورت جسم رکھنا ہے اس لئے وہ ابلی ہوئی غذا ہی کھاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More