سب مجھ پر خود ہی فدا ہوجاتے تھے۔۔ سلطان راہی کو انجمن کی کس بات پر غصہ آتا تھا؟ چند دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Mar 06, 2024

“سلطان راہی چاہتے تھے کہ فلم میں جو ان کی ہیروئن ہو وہ پھر ان کی ہی ہیروئن رہے“ یہ کہنا ہے لیجنڈ اداکارہ انجمن کا جنھوں نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

انجمن نے انکشاف کیا کہ انھوں نے فلمی کیرئیر میں تین بار ترتیب وار پانچ برس کا وقفہ لیا تھا اس کے باوجود جب وہ واپس آتی تھیں تو ان کی فلمیں پہلے سے زیادہ ہٹ ہوتی تھیں۔

اپنے ساتھ کام کرنے والے مرحوم لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سلطان کو تنگ کرنے کے لیے میں غلام محی الدین کو سیٹ پر بلا لیا کرتی تھی اور شوٹنگ ختم ہونے کے بعد سلطان راہی کے بجائے غلام محی الدین سے باتیں کرنے لگتی تھی۔ یہ بات سلطان راہی کو بالکل پسند نہیں تھی اور وہ غصہ کرتے تھے۔ پہلے تو سلطان راہی کو خواتین زیادہ پسند نہیں کرتی تھیں لیکن بعد میں ان سے بھی محبت کرنے لگیں۔

انجمن نے کہا کہ وہ آج کل کے ڈراموں میں نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں البتہ ماضی میں انہیں کسی پر فدا ہونے کا موقع ہی نہیں ملا کیونکہ وہ اتنی مشہور تھیں کہ ہر کوئی ان پر خود ہی فدا ہوجاتا تھا۔ کوئی کرش بھی نہیں تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More