جلد والدین بننے والے ہیں ۔۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کب والدین بننے جا رہے ہیں؟ پوسٹ وائرل

ہماری ویب  |  Feb 29, 2024

اکثر خبروں کی زینت بنے رہنے والا بالی ووڈ انڈسٹری کا خاص جوڑا دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی پہلی اولاد کو رواں سال خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے والی مقبول بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی ماں بننے والی ہیں جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی۔ دونوں میاں بیوی اداکار بہت خوش ہیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال، ستمبر کے مہینے میں یہ جوڑی اپنے ہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہنے والی ہے۔

خوشخبری کی پوسٹ میں میاں بیوی اداکار نے بچے کی صنف تو شیئر نہیں کی لیکن نیلا اور گلابی دونوں رنگ اس پوسٹ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جس کی اب خود دیپیکا اور رنویر نے تصدیق کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More