کرکٹر حسن علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ۔۔ ننھی بیٹی کا نام کیا رکھا؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Feb 26, 2024

انٹرٹین کرنے والے معروف پاکستانی کرکٹر حسن علی کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی کراچی کنگز فرنچائز کے کھلاڑی حسن علی دوسری بار والد بن گئے ہیں۔

کرکٹر حسن علی نے چند منٹ قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہے۔

حسن علی نے بتایا ہے کہ الحمدللّٰہ آج صبح اُن کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ اُن کی نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں۔

کرکٹر نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنی دوسری بیٹی کا نام ہیزل حسن علی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More