تھپڑ مارا اور شو چھوڑ کر چلی گئیں.. شازیہ منظور کی مارپیٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل! صارفین بھی برس پڑے

ہماری ویب  |  Feb 26, 2024

"تو بہت بے شرم انسان ہے. تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھے ہنی مون کا پوچھنے کی تم مجھے کیا سمجھتے ہو"

سخت غصے کے عالم میں یہ الفاظ کہنے کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور پروگرام "پبلک ڈیمانڈ" کے کامیڈین شیری ننجے پر پل پڑتی ہیں. دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کامیڈین ننھے بار بار شازیہ کو بہن اور آپا کہہ کر مخاطب کرتے ہیں لیکن شازیہ منظور ان کو بہن بولنے کے باوجود ہنی مون کی بات کرنے پر جسمانی تشدد کا نشانہ بناتی ہیں اور کہتی ہیں کہ کیا انہیں شرم نہیں آتی، کیا ہے وہ ان کے لیے مذاق ہیں کہ وہ ان سے ایسی باتیں کر رہے ہیں؟

یہاں تک کہ شو کے میزبان محسن عباس حیدر بھی شازیہ منظور کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ نہیں رکتیں اور مار پیٹ کے بعد شو چھوڑ کر چلی جاتی ہیں.

بعد ازاں چینل کے فیس بک پر ایک اور ویڈیو شیئر کی جاتی ہے جس میں دکھایا جاتا ہے کہ شازیہ منظور، کامیڈین ننھے اور شو کے میزبان ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ سب مذاق تھا. البتہ اس ویڈیو کے بعد شازیہ منظور کو سوشل میڈیا پر مار پیٹ کرنے کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے انتہائی گھٹیا درجے کا مذاق قرار دیا جارہا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More