زندگی جینا سابق شوہر سے سیکھا.. دوسری شادی کب کررہی ہیں؟ فریال محمود کا انکشاف

ہماری ویب  |  Feb 20, 2024

"آنرز کررہی ہے تھی. یونیورسٹی جاتی تھی اور کام کرتی تھی. مجھے وقت ہی نہیں ملتا تھا کہ اپنے لئے کچھ سوچوں. ایسے میں میری ملاقات سابق شوہر دانیال سے ہوئی اور انھیں دیکھ کر میں نے جانا کہ زندگی جینا کسے کہتے ہیں"

یہ کہنا ہے مشہور اداکارہ فریال محمود کا جنھوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی نجی زندگی اور سابق شوہر کے متعلق گفتگو کی.

فریال کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ان کی والدہ کی پسند اور مرضی سے ہوئی تھی البتہ وہ ڈینی (دانیال راحیل) سے مل کر بہت متاثر ہوئی تھیں کیونکہ وہ ہر حال میں خوش رہنا جانتے تھے. انھوں نے مجھے اس چیز کا احساس دلایا کہ میں اپنے ساتھ بہت زیادہ کررہی ہوں اور مجھے تھوڑا ریلیکس ہونے کی ضرورت ہے.

فریال نے ایک بار پھر اشارتاً شادی کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں زندگی میں بہت کچھ دیکھ لیا ہے، جو تجربات اب ہیں اگر وہ شادی سے پہلے ہوتے تو صورتحال الگ ہوتی لیکن اب جلد ہی پھر سے سیٹل ہو جاؤں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More