بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی موت کی خبر؟ مداح پریشان ہوگئے

ہماری ویب  |  Feb 20, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کی سوشل میڈیا پر موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہوگئیں، جس سے ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی طور پر متھن چکرورتی کی موت کی خبریں بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد پھیلیں، جن میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ اداکار فالج کا شکار ہوکر چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کی خبریں جھوٹی ہیں جب کہ اداکار کو اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں اور اب ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

رپورٹ کے مطابق متھن چکرورتی کو کچھ دن تک ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا اور ان کی صحت ک حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ بدستور بہتری کی جانب گامزن ہے۔

متھن چکرورتی کو 11 فروری کو ٹانگ اور جسم کے کچھ حصے سن ہوجانے اور سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More