ہماری ویب | Feb 19, 2024
"جیسے ہر شخص کا ایک کام ہوتا ہے اسی طرح اداکاری کرنا میرا کام ہے. میں اداکاری چھوڑ کر پردہ کرکے کیا کروں گی"
یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ صبا فیصل کا جو انسٹا گرام پر سوال جواب کا سیشن کرتے ہوئے پھٹ پڑیں. صبا فیصل نے "آنٹی پردہ کریں" کا مشورہ دینے والے صارف کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ پردہ کرنا یا نہ کرنا ہر انسان کا ذاتی معاملہ ہے اور دوسرے لوگ اس معاملے پر دوسروں کو ہدایت دینا چھوڑ دیں.
View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
صبا کا کہنا تھا کہ جب میرا دل چاہے گا تو میں پردہ بھی شروع کردوں گی لیکن اس سے پہلے آنکھوں میں شرم و حیا ہونی چاہئیے. انسان کے اعمال اچھے ہونے چاہئیے. اس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے اور میرے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More