ہمیں سب دنگل والی لڑکی کے نام سے جانتے تھے ۔۔ سہانی بھٹنا کی والدہ نے اپنی جوان بیٹی کی موت پر کیا کہا؟ الفاظ نے سب کو دکھی کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 19, 2024

جوان بیٹا یا بیٹی کی موت والدین کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں ہوتی خاص طور پر جب وہ گھر کا واحد کفیل ہو۔ سہانی بھٹنا کی کہانی بھی ایسی ہی ہے۔

مشہور بھارتی فلم دنگل میں اداکاری کرنے والی معروف انجہانی اداکارہ سہانی بھٹناگر کی موت مداحوں کے لیے بہت افسوسناک رہی۔ سہانی صرف 19 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسیں جن کی والدہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔

سہانی بھٹنا کی دکھی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں دنگل والی لڑکی کے والدین کے طور پر جانا پہچانا جاتا تھا۔

پوجا بھٹناگر کا کہنا تھا کہ عامر خان نے جنوری میں اپنی بیٹی ائرا خان کی شادی میں بھی سہانی اور ہم سب کو مدعو کیا تھا، لیکن سہانی کی بیماری کے باعث ہم شرکت نہیں کرسکے۔

اپنی بیٹی کی زندگی اور موت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سہانی کی والدہ نے کہا کہ ہمیں اس پر فخر ہے۔ ہر والدین اس پر بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچے کے نام سے جانے جائیں۔

سہانی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی نہیں جانتا تھا ہمیں جو شناخت ملی وہ سہانی کی وجہ سے ملی۔ ٹوٹے دل اور آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ انکا کہنا تھا سب کہتے تھے کہ یہ دنگل والی لڑکی کے والدین ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More