بہن کا جنازہ گھر پر پڑا تھا، ہم لوگوں کو ہنسانے کیلئے تھیٹر گئے ہوئے تھے ۔۔ سخاوت ناز اور ان کے بھائی ساجن عباس نے زندگی کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا، ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 16, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری نے بڑے بڑے کامیڈین پیدا کئے ہیں جنہوں نے اپنا منفرد مقام بنانے کیلئے سخت محنت سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کامیڈین اپنے کام کے دوران گھر والوں اور پیاروں کے بارے میں بھی نہیں سوچتے جب وہ پرفارمنس کے لیے اسٹیج پر ہوتے ہیں، ماضی میں زیبا شہناز، عمر شریف اور دیگر فنکاروں نے اسٹیج پر اپنے پیاروں کو کھونے کی خبر سن کر شو روکنے کے بجائے کام کو ترجیح دی، ایسا ہی ایک واقعہ معروف اسٹیج اداکار ساجن عباس اور سخاوت ناز کے ساتھ بھی پیش آیا۔

معروف تھیٹر اداکار ساجن خان ٹی وی شو میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی بہن کی موت کی جذباتی کہانی شیئر کی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم پانچ بھائی ہیں، جن میں سخاوت ناز (بھائی) بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ایک ہی بہن تھی جس سے ہم بہت پیار کرتے تھے۔ جس دن ہمیں اپنی بہن کی موت کی خبر ملی، ہم دونوں اسٹیج پر تھے، ایک ہی ڈرامے میں پرفارم کر رہے تھے کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ لوگوں نے ہمارے لیے ٹکٹ خریدے ہیں۔

بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سخاوت ناز نے کہا کہ ‘اللہ مشکل وقت میں طاقت دیتا ہے۔ ہم نے ڈرامے میں پرفارم کیا، لیکن اسٹیج پر ہم ایک دوسرے کا سامنا نہیں کر سکتے تھے۔

سخاوت ناز نے کہا کہ میں اور ساجن ایک دوسرے کو ٹال رہے تھے۔ ہم لوگوں کو محظوظ کر رہے تھے اور کسی کو یہ نہیں معلوم تھا کہ ہم اپنی حقیقی زندگی میں کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک خاص وقت کے بعد میں نے اپنی ہمت کھو دی؛ میں نے سوچا کہ میں اب کام نہیں کر سکتا۔اس موقع پر میزبان عمران اشرف نے سخاوت ناز کو گلے لگایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More