بھارتی کامیڈین کا فون ۔۔ کپل شرما نادر علی کے ساتھ کہاں شو کرینگے؟ دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 16, 2024

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے جس میں کپل شرما اور نادر علی گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یوٹیوبر نادر علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کپل بھائی جلد لاہور آرہے ہیں، ساتھ ہی نادر علی نے کپل شرما سے کال پر ہونے والی گفتگو کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

فون کال کے دوران کپل شرما نے نادر علی سے کہا کہ ’میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں اور ابھی آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے اور شو کو لے کر چلتے ہیں‘۔ ’میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں اور وہ دبئی میں ہوگا‘۔

اس دوران کپل شرما نے کہا کہ میرا تعلق امرتسر سے ہے اور میرا خیال ہے کہ آپ کا تعلق بھی لاہور سے ہے، میرے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا، چھوٹے تاؤ، بڑا تاؤ اور پھوپھو سب لاہور سے تھے جبکہ والد 1915 میں امرتسر میں پیدا ہوئے‘۔

کپل نے کہا کہ ’میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، کسی دن ہم دبئی میں ملتے ہیں‘۔ اس پر نادر علی نے کہا کہ ’لازمی کپل بھائی، یہ تو کوئی کہنے کی بات ہی نہیں ہے‘۔

یاد رہے کہ دی کپل شرما شو میں نسیم وکی کے علاوہ پاکستان کے دیگر کئی فنکار بھی کام کرچکے ہیں تاہم اب تک کپل شرما نے کسی پاکستانی شو میں شرکت نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More