پاکستان سپر لیگ سیزن نو کے لیے پشاور زلمی کی خصوصی "خیبر ایڈیشن" اوے کٹ لانچ

ہماری ویب  |  Feb 14, 2024

پشاور زلمی ہوم کٹ کی طرح او ے کٹ بھی سی جی ٹیکنالوجی کے زریعے لانچ،اوے کٹ تاریخی اسلامیہ کالج پر لانچ کرادی گئی۔

پشاور زلمی کی پی ایس ایل نو کی ہوم کے بعد اوے پلئینگ کٹ بھی سی جی آئی ٹیکنالوجی کے زریعےمتعارف کرادی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد اور ٹرینڈ سیٹنگ اسٹائل سے کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی پشاور زلمی نے پی ایس ایل نوکے لیے خصوصی خیبرایڈیشن اوے کٹ لانچ کردی. ہوم کے بعد اوے کٹ کو Cutting Edgeسی جی آئی ٹیکنالوجی کے زریعے تاریخی باب خیبر کے بعد تاریخی اسلامیہ کالج پر جدید ٹیکنالوجی کے زریعے لانچ کیا گیا۔

پی ایس ایل کی 'خیبر ایڈیشن کٹس کو باب خیبر اور اسلامیہ کالج سے منسک کرنے کا مقصد خیبر پختونخواہ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ، اپنے فینز کا آنیوالے سیزن کے لیے جوش بڑھانا ہے اور ساتھ ہی آنیوالے سیزنز میں اپنے ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔

پشاورزلمی خیبرپختونخواہ اور ہوم سٹی پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی اور خیبرایڈیشن پلئینگ ہوم اینڈ اوے اینڈ ٹریننگ کٹ، باب خیبر اور ارباب نیازاسٹیڈیم سے جوڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہےاور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار بھی ہے کہ پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلےفینز کے سامنے کھیلنے کے لیے بے تاب ہے۔

پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبرپختونخواہ کےکلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل نو کی جانب گامزن ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More