بلال عباس کو جانتا بھی نہیں تھا لیکن ۔۔ علی گل ملاح عشق مرشد کا حصہ کیسے بنے؟ اہم انکشافات

ہماری ویب  |  Feb 09, 2024

پاکستان کا مقبول ڈرامہ عشق مرشد ان دنوں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی بہت پسند کیا جارہا ہے، اس ڈرامہ میں جہاں لوگ شبرہ اور شاہ میر کی کہانی کے اسیر ہیں وہیں علی گل ملاح کے کام کو بھی بہت سراہا جارہا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں علی گل ملاح نے بتایا کہ انھیں ڈرامے میں بلال عباس خان کے ساتھ صرف دو سین کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بلال کو نہیں جانتے کیونکہ وہ اردو انڈسٹری کے فنکاروں سے زیادہ واقف نہیں ہیں۔

علی گل ملاح نے کہا کہ ان کے بیٹے نے بتایا کہ بلال ان کا پسندیدہ فنکار ہے اور اسے اس کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈرامے میں کردار کے بعد پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارے میں علی گل ملاح نے بتایا کہ جب وہ دبئی کے ایک لاہوری ریسٹورنٹ میں تھے، ویٹروں نے انہیں پہچان لیا اور بعد میں مالک نے ان کے ساتھ تصویریں بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فضل بخش کا کام زیادہ نہیں تھا لیکن فاروق رند نے انہیں کہانی کا لازمی حصہ بنایا جس پر وہ فاروق رند کے بہت مشکور ہیں۔

علی گل ملاح نے بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا خوبصورت تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلال بہت مقبول اسٹار ہیں لیکن انہوں نے مجھے پرفارم کرنے کا موقع دیا۔

علی گل ملاح نے کہا کہ بہت سے بڑے ستارے چھوٹے فنکاروں کی لائنیں کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک سین میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں لیکن بلال نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی اصلاح بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More