پشاور زلمی اور جی ٹی آر ٹائر کے درمیان پی ایس ایل نو کے لیے مسلسل دوسرے سال معاہدہ

ہماری ویب  |  Feb 05, 2024

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے GTR ٹائر کے ساتھ اپنی شراکت میں توسیع کا اعلان کردیا۔ معاہدہ مسلسل دوسرے سال میں داخل ہوگیا۔ پارٹنرشپ کا اعلان پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار سے منسلک کیا گیا جس کے لیے کریٹو فرم Ventured knowmads نے شاندار کام کیاجو سی جی آئی ویڈیوز کے لیے شہرت رکھتے ہیں ۔ ویڈیو میں جہاں جی ٹی آر ٹائر کا لوگو پشاور زلمی ہیملٹ پر نمایاں ہے وہیں کھیلوں میں سیفٹی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے

شراکت کا اعلان قلعہ بالا حصار کے تاریخی پس منظر میں دلکش CGI ٹیکنالوجی پریزنٹیشن میں سامنے آیا۔ معاہدہ کے مطابق پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے ہیلمٹ پر GTR ٹائر کا لوگو نمایاں نظر آئے گا۔ جو GTR کی عمدگی کے لیے غیر متزلزل لگن کی علامت ہے۔ سی جی آئی میں قلعہ بالا حصار کا انتخاب اس کی تاریخی اہمیت کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ جس کو پشاور کی تاریخ میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ تاریخی قلعہ کی اہمیت اور پشاور زلمی اور جی ٹی آر ٹائر کے درمیان مضبوط معاہدہ کو تقویت بخشتا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے جی ٹی آر ٹائر اور پشاور زلمی کے درمیان تعاون کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ : "ایک اور کامیاب سیزن کا آغاز کر تے ہوئے پشاور زلمی کو GTR Tyre کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے پر فخر محسوس کررہا ہے۔ بہترین کارکردگی، جدت طرازی اور کھیل کی فروغ کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کرتے ہیں۔۔ ہمیں یقین ہے کہ جی ٹی آر ٹائر کے ساتھ سفر میں ہمارے کھلاڑی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More