اداکاری پیسوں کے لئے کرتی تھی.. جو تکلیفیں میں نے جھیلیں کوئی اور نہ دیکھے! ڈاکٹر شائستہ کی نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

ہماری ویب  |  Feb 03, 2024

"اداکاری کرنا میری ضرورت تھی. اس وقت پیسوں کی ضرورت تھی کیونکہ بچوں کو پالنا تھا. لیکن اپنا کلینک کھولنا مجبوری نہیں شوق تھا کیونکہ میں ڈاکٹر ہوں اور ہمیشہ سے یہ کام کرنا چاہتی تھی."

یہ کہنا ہے اداکارہ اور جلد کی ڈاکٹر شائستہ لودھی کا جنھوں نے فرح اقرار سے انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلوؤں پر بات کی. ڈاکٹر شائستہ کا کہنا تھا کہ جب ان کے پاس کوئی ماں آ کر کہتی ہے کہ میری بیٹی کے رشتے نہیں آرہے اسے خوبصورت بنا دو تو میں ان کی بیٹی کے چہرے پر کام کرنے کے ساتھ ان کو سمجھاتی ہوں کہ اس کو اندر سے بھی مضبوط بنانا ہے تا کہ یہ صرف رشتوں پر انحصار نہ کرے.

ڈاکٹر شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں 40 برس بعد عورتوں کی زندگی ختم ہوجاتی ہے اور وہ زندگی جینے کے بجائے صرف اسے کاٹتی ہیں جو کہ غلط رویہ ہے. ہر انسان کو اپنے فیصلے خود لینا آنا چاہیے.

"میں اپنی بیٹی کو زیادہ مضبوط بنانا چاہتی ہوں تاکہ وہ میرے بعد بھی اپنی زندگی کو سنبھال سکے. ہر بچے کو مضبوط ہونا چاہیے یہ ان کے والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں پر توجہ دیں"

ڈاکٹر شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ جن درد اور تکالیف سے وہ گزری ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی اور بھی گزرے لیکن ان ہی لمحات نے انھیں وہ بنایا ہے جو وہ آج ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More