مریم نفیس کا حق مہر اتنا کم کیوں تھا؟ شادی اور شوہر کے بارے میں پہلی بار سب بتا دیا

ہماری ویب  |  Feb 03, 2024

"ہم لوگ چاہتے تھے کہ ہماری شادی سادگی سے ہو، اس لیے زیادہ تقریبات نہیں کیں. ہمارا نکاح فیصل مسجد میں ہوا. نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت میں بہت روئی اور سب مجھے دیکھ کر پریشان بھی ہوگئے تھے۔"

یہ کہنا ہے معروف اور نازک اندام اداکارہ مریم نفیس کا جنھوں نے فوزشیا میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی شادی کے متعلق بتایا.

مریم نفیس نے بتایا کہ ان کی شادی میں ٹوٹل 90 لوگوں نے شرکت کی تھی. نکاح کے بعد اسلام آباد میں کھانا ہوا اور پھر سب باراتی سمیت دلہا دلہن سوات گئے جہاں مکمل شادی ہوئی. دو دن بعد سب آ گئے. سوات میں شادی کرنا ان کے شوہر کی خواہش تھی.

حق مہر کے متعلق مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ ان کا حق مہر صرف 2200 روپے تھا جو انھوں نے خود رکھوایا تھا. "میں حق مہر لینا ہی نہیں چاہتی تھی لیکن جب شوہر نے انہیں کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز مانگنی ہے مانگو تو پھر میں نے شریعت کے حساب سے صرف 2200 روپے لیے. میرے نکاح نامے میں خلع کا حق بھی دیا گیا ہے"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More