عامر لیاقت نے مجھے حوصلہ دیا اور.. ڈگری ملنے پر بشریٰ اقبال سابق شوہر کو یاد کر بیٹھیں! ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 29, 2024

"میں یہ ڈگری اپنے پیارے اور بے لوث والدین مرحوم مسٹر اقبال اختر اور اپنی والدہ (اللہ پاک انہیں صحت مند لمبی زندگی عطا فرمائے) اور اپنے سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت حسین کے نام کر رہی ہوں جنھوں نے مجھے حوصلہ دیا. احمد اور دعا میرے مضبوط سپورٹ کرنے والے یہ آپ کے لیے ہے"

یہ کہنا ہے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ٹی وی چینل کی اینکر، معروف سیاستدان اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا جنھوں نے اپنی بڑی کامیابی اپنے مرحوم سابق شوہر کے نام کر دی ہے۔

گزشتہ روز بشریٰ اقبال نے کراچی یونیورسٹی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور شیخ الجامعہ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے گلے میں فلسطینی ’کیف‘ اسکارف پہنے ہوئے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انھیں ڈگری وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے.

بشریٰ مزید لکھتی ہیں کہ الحمدللہ. بڑا دن... آج میں نے باضابطہ طور پر کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب خالد عراقوی سے قرآن و سنت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔" اس موقع پر انھوں نے کیفے پہن کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر پاکستان عارف علوی 31ویں کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے۔

واضح رہے کہ بشریٰ اقبال، عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ اہلیہ اور ان کے دعا بچوں کی والدہ ہیں. عامر لیاقت حسین کے انتقال سے پہلے دونوں میں طلاق ہوچکی تھی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More