گلوکار بلال سعید نے لاہور میں ہونیوالے ایک لائیو کنسرٹ میں مداحوں کو مائیک دے مارا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لاہور کے ایک کنسرٹ میں بلال سعید ’کو کو تو میری جانا‘ گارہے تھے کہ اچانک ہاتھ میں موجود مائیک آڈینس کی طرف پھینک دیا اور اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔گلوکار کے غصے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
گلوکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کنسرٹ پنجاب یونیورسٹی میں ہوا تھا لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
بلال سعید کے اچانک غصے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی جبکہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ غرور اور تکبر کی بدترین مثال ہے۔
بلال سعید کے رویئے سے ناراض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مائیک پھینکنے پر وہاں موجود لوگوں کو بھی بھرپور جواب دیکر گلوکار کو آئینہ دکھانا چاہیے تھا۔