ہمت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ۔۔ احمد علی بٹ کا عمیر جیسوال کیلئے پیغام وائرل کیوں ہوگیا؟

ہماری ویب  |  Jan 25, 2024

کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے بعد احمد علی بٹ نے عمیر جیسوال کے حق میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرے دوست تم ایک شیر اور سونے کا دل رکھنے والے شریف انسان ہو، مصیبت کے وقت میں انسان کو ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔

احمد علی بٹ نے عمیر جیسوال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہم سب کے پاس اپنے اپنے مسائل ہیں لیکن اہم ہے کہ ہم ان مسائل سے کیا سیکھتے اور کیسے آگے بڑھتے ہیں۔آگے بڑھتے رہیں بھائی اللہ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ گلوکار عمیر جیسوال کی سابقہ اہلیہ ثناء جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرلی ہے جس کے بعد شعیب اور ثناء کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ عمیر جیسوال اور ثانیہ مرزا سے یکجہتی کا اظہار بھی جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی سپر اسٹار ثانیہ مرزا کو مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر بھرپور تعریف کی ہے جبکہ ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی پوسٹ کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More