میرے مرنے کی خبر چل گئی کیونکہ ۔۔ زویا ناصر نے اپنی موت کی خبروں پر کیا کہا؟ دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 20, 2024

معروف اداکارہ زویا ناصر نے اپنے انتقال کی خبروں کے حوالے سے کہاہے کہ لوگ بغیر تصدیق کئے بات آگے پہنچا دیتے ہیں جس پر افسوس ہوتا ہے۔

مشہور مصنف ناصر ادیب کی صاحبزادی اداکارہ زویا ناصر نے ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں کیریئر سمیت دیگر نجی زندگی کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔

زویا ناصر نے اپنی شادی سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ لوگ بغیر تصدیق کئے بات آگے پہنچا دیتے ہیں ایک بار میری موت کی افواہ بھی پھیلا دی گئی تھی۔

زویا ناصر نے بتایا کہ میری بھابھی کا انتقال ہوگیا تھا اور لوگوں نے بغیر تصدیق کئے ناصر ادیب کی بہو کی جگہ بیٹی لکھ دیا اور وہاں سے کنفیوژن پیدا ہوگئی۔ میرے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی یہی لگا تھا کہ میرا انتقال ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بروقت افواہوں کی تردید نہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں اپنی بھابھی سے بہت قریب تھی اور ان کے اچانک انتقال پر گہرے صدمے میں تھی، سوشل میڈیا استعمال نہیں کررہی تھی لیکن جب مجھے میرے انتقال کی خبر کا معلوم ہوا تو میں نے ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کی۔

زویا ناصر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ بڑے میڈیا چینلز بھی تصدیق کئے بغیر خبریں چلادیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More