گھر میں یہ کام کیا تو نکال دینگے کیونکہ ۔۔ عائزہ خان گھر میں کونسا کام بھول کر بھی کرنے سے ڈرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 19, 2024

پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں منفی کردار کی وجہ سے بے پناہ شہرت پائی اور دیگر کئی ڈراموں میں بھی منفی کردار ادا کئے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر حقیقی زندگی میں بھی منفی کرداروں والے کام کروں گی تو گھر سے نکالی جاؤں گی۔

عائزہ خان ڈرامہ ’میں‘ میں ایک ایسی شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے شوہر کی خوشی کی خاطر اس کی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کروا دیتی ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ایک ایسی شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے امیر شخص سے محبت کی خاطر اپنے غریب شوہر کو چھوڑ دیا تھا۔

حال ہی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےاداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ میرے شوہر خود اداکار نہ ہوتے تو شائد ان کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میں کب ڈرامے کے کردار میں ہوں اور عائزہ کب ہوں، حقیقی زندگی میں ڈراموں کے کرداروں کی طرح نہیں ہوسکتی ورنہ گھر سے نکال دی جاؤں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ حقیقی زندگی ڈراموں سے مختلف ہے، تاہم بطور اداکارہ یہ ہی کوشش کرتی ہوں کہ اس طرح اداکاری کروں کہ دیکھنے والوں کو وہ حقیقی لگے، ایک بار میرا بیٹا مجھے منفی کردار میں دیکھ کر ڈر گیا تھا کہ کہیں اس پر تو کبھی اتنا غصہ نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کرداروں کو انتہائی اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کرتی ہوں، یہ نہیں پتا کہ اتنی اچھی اداکاری کیسے ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More