ایسا پیغام کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے اور ۔۔ فیصل قریشی نے پاکستانی خواتین سے بریانی بنانے کی اپیل کیوں کی؟

ہماری ویب  |  Jan 19, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے تمام پاکستانی خواتین سے 8 فروری کو گھروں میں بریانی لازمی بنانے کی اپیل کی ہے، سوشل میڈیا صارفین اس عجیب سے پیغام پر حیرت میں پڑگئے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ میری تمام پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو اپنے گھروں میں بریانی لازمی پکائیں۔

اداکار نے بریانی بنانے کی اپیل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو بریانی اس لیے پکانی ہے تاکہ آپ کے بھائی، شوہر اور بیٹے بریانی کی ایک پلیٹ کی خاطر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔

فیصل قریشی نے انتخابات کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن اشارہ الیکشن کی طرف تھا کیونکہ پاکستان میں اگلے ماہ 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے مشہور ہے کہ کچھ لوگ محض بریانی کی پلیٹ کی وجہ سے پارٹیوں کو ووٹ دے دیتے ہیں۔

فیصل قریشی کے پیغام کو سیاسی معاملات کو سمجھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ہے اور ان کے اس پیغام کو بہت زیادہ شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More