چاہتی ہوں کہ میرا ہونے والا شوہر ۔۔ یمنیٰ زیدی اپنے ہونے والے شوہر میں کیا خصوصیات دیکھنا چاہتی ہیں؟ انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Jan 18, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی اپنی شادی کے خواب دیکھنا شروع کردیئے ہیں اور ٹی وی پر شو کے دوران اپنے ہونیوالے شوہر میں خصوصیات کے حوالے سے بھی انکشافات کردیئے ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اپنے شوہر میں ہونے والی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ جیون ساتھی خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ اچھا نہ دکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرا شوہر ایک اچھے دل کا شخص ہو اور ذہین ہو، میرے ساتھ تعلقات اچھے رہیں اور مجھ سے محبت کرے۔وہ میری نظر کو اچھا لگنا چاہیے، میں چاہتی ہوں شریک حیات مجھے اچھا لگے لیکن مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔

30جولائی1989کو کراچی میں پیدا ہونیوالی 34 سالہ یمنیٰ زیدی خوشی ایک روگ‎، میری دلاری‎، دل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم، گزارش‎ ، ذرا یاد کر‎، تیرے بن اور صنف آہن میں اپنے کرداروں کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ یمنیٰ زیدی نے اردو ٹیلی ویژن فلمی دنیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کو سات ہم ایوارڈ نامزدگیاں مل چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More