میں ٹیٹو چاہتا تھا کیونکہ ۔۔ احسن خان نے اپنی گردن پر ٹیٹو کیوں بنوایا؟ راز بتا دیا

ہماری ویب  |  Jan 18, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کی گردن پر ٹیٹو بنا ہوا ہے جس کے بارے میں ان کے مداح جانتے ہیں مگر انہیں یہ راز کی بات نہیں معلوم کہ انہوں نے یہ ٹیٹو کیوں بنوایا۔

مگر حال ہی میں اداکار احسن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا۔

احسن خان نے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں نے ٹیٹو بنوایا ہے کیونکہ میں ٹیٹو چاہتا تھا۔

احسن خان نے ٹیٹو بنوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایک نئے ڈرامے میں کام کررہا ہوں جس میں کردار کیلئے ٹیٹو بنوانا ضروری تھا، ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے روزانہ سیٹ پر آکر نقلی ٹیٹو بنوانا پڑتا تھا جو مجھے ایک مشکل کام لگتا تھا تو اس لیے میں نے ڈرامے کیلئے یہ عارضی ٹیٹو بنوایا ہے جو ہٹ بھی سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More