پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ کونسا گلوکار گائے گا؟

ہماری ویب  |  Jan 18, 2024

آئندہ ماہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ہونے جارہا ہے وہیں مداحوں کو پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشنز میں ترانہ گانے والے معروف گلوکارعلی ظفر سے پی ایس ایل انتظامیہ نے رابطہ کیا لیکن جب لیگ کے فرنچائزز کو یہ بات معلوم ہوئی تو ایک فرنچائز نے علی ظفر کی مخالفت کی اور مزید دو فرنچائزز نے علی ظفر کی مخالفت کرنے والی فرنچائز کی حمایت بھی کی۔

ذرائع کے مطابق علی ظفر کی مخالفت ان پر ہراسانی کے کیس کی وجہ سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ فرنچائز کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل بہت بڑا برانڈ بن چکا ہے ، ان کی کوشش اور خواہش ہے کہ کسی تنازع میں نہ پڑیں تو بہتر ہوگا، کسی ایسے گلوکار سے ترانہ بنوایا جائے جو غیر متنازع ہو۔

ذرائع کا کہناہے کہ کچھ فرنچائززنے پی سی بی سے درخواست کی کہ علی ظفر کو نہ لیا جائے، ان کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں نہ کسی کو نیچا دکھانا ہے ۔ مقصد صرف یہ ہے کہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط کیا جائے۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 18 مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More