پہلے شاباش اور پھر۔۔ یاسر حسین نے بیوی کی تصویر بنانے پر مداح کو کیس کرنے کی دھمکی کیوں دیدی؟

ہماری ویب  |  Jan 15, 2024

شوبز ستاروں اور مداحوں کا بہت گہرا تعلق ہے، مداح ہی ہیں جو اداکاروں کو اسٹار اور سپر اسٹار بناتے ہیں لیکن کئی بار اسٹارز اور مداحوں کے درمیان ناخوشگوار صورتحال بھی دیکھنے میں آتی ہے، جیسا کہ اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقراء عزیز کے مداح کے درمیان ہوا۔

اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کا خاکہ بنانے والے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا، یاسر حسین نے پہلے تومداح کی اس کوشش کو سراہا اور پھر کیس کی دھمکی دے دی۔

اقرا عزیز کو ان ِدنوں ڈرامے ’منت مراد‘ کی وجہ سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، اداکارہ ایک مداح نے اقرا ء عزیز کیلئے ایک خاکہ تیار کیا ہے جو اقراعزیز سے کم ہی مشابہت رکھتا ہے۔

اداکارہ کے شوہر یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اس خاکے کو شیئر کرتے ہوئے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا، یاسر حسین نے خاکے پرپہلے تومداح کی اس کوشش کو سراہا لیکن ساتھ ساتھ اس پر کیس کرنے کی دھمکی بھی دی۔

یاسر حسین نے لکھا کہ ’بیٹا شکریہ، اچھی کوشش ہے۔ بس آئندہ آپ نے میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی، اگر آپ نے دوبارہ میری بیوی کی تصویر بنائی تو بات کیس تک چلی جائے گی۔

اقرا عزیز کی جانب سے خاکے اور یاسر حسین کی دھمکی کے حوالے سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ لیکن یاسر حسین کی اس دھمکی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین پر تنقید شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More