دودھ میں صرف یہ چیز ملائیں اور ذہنی تناؤ سے چھٹکارا پائیں ۔۔ ڈپریشن منٹوں میں ختم کرنے کے لیے یہ سستا نسخہ آج ہی استعمال کریں

ہماری ویب  |  Jan 09, 2024

دنیا کے ہر خطے میں انسان کے ساتھ کوئی نہ کوئی پریشانی موجود رہتی ہے جس سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار رہتا ہے۔ تناؤ یعنی ( اسٹریس) کی بے شمار وجوہات ہوسکتی ہیں اور اگر یہ اسٹریس بڑھ جائے تو انسان کی صحت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

ہمارے اِرد گرد موجود چیزیں ہمارے مزاج پر اندازوں سے زیادہ اثرات مرتب کرتی ہیں لیکن اس کا علاج مشکل کام نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ نے اضطراب، ذہنی دباؤ اور تناؤ کی کیفیت سے بچاؤ کیلئے بہت مفید او رآسان اور کم قیمت کا نسخہ بتایا ہے جسے پی کر آپ اپنے اندر سکون اور اطمینان محسوس کریں گے۔

ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ سب سے پہلے آدھی پیالی دودھ میں ایک چمچ کھوپرے کا تیل (ورجن کوکونٹ آئل) اور ایک چٹکی زعفران ملا کر پی جائیں، 5سے دس منٹ کے اندر آپ خود کو تمام اقسام کی الجھنوں سے دور محسوس کریں گے کہ جیسے کچھ تھا ہی نہیں۔

کھوپرے کی تیل کے مزید فائدے بتاتے ہوئے ڈاکٹر عیسیٰ نے کہا کہ اگر آپ کی طبیعت بوجھل ہورہی ہے اور قے کی کیفیت ہے تو کھوپرے کے ایک کپ پانی کے اندر ایک چمچ نارنجی کا مشروب، لیموں، شہداور ایک چٹکی نمک ڈال کر پی لیں الٹی آنا بند ہوجائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More