پہلی بار بھارت گیا تو ۔۔ فواد خان کے ساتھ بھارت میں کیسا سلوک ہوا؟ اہم انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Jan 08, 2024

پاکستان اور بھارت میں بھی فلموں میں کام کرنے والے اداکارفواد خان نے پہلی بار بھارت جانے پر ہونیوالے سلوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ‘خوبصورت’ کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئے تو اُنہیں وہاں بہت پیار ملا۔

فواد خان نے سال 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں اُن کی ساتھی اداکارہ سونم کپور تھیں۔اس فلم کے بعد فواد خان کو بھارت میں کافی مقبولیت ملی تھی اور اُنہیں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی تھی۔

فواد خان نے پوڈکاسٹ کے دوران میزبان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ڈراما سیریل “ہمسفر” اور “زندگی گلزار ہے” کی وجہ سے بالی ووڈ فلم “خوبصورت” کی آفر ہوئی ، فلم میں کام کرنے سے پہلے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا۔

اداکار نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے حوالے سے کہا کہ اس فلم کی ٹیم بہت اچھی تھی، کہانی بھی بہت زبردست تھی، یہ فلم اُن کے دل کے بہت قریب ہے۔ فواد خان نے کہا کہ فلم ’خوبصورت‘ کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور نے اُن کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بناکر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More