مجھے مار دیا جائے گا کیونکہ ۔۔ بینا چوہدری کو اچانک جان سے مارنے کی دھمکیاں کیوں ملنے لگیں؟ اداکارہ نے ویڈیو بیان جاری کردیا

ہماری ویب  |  Jan 08, 2024

معروف پاکستانی اداکارہ بینا چوہدری کو اچانک جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں جس حوالے سے انہوں نے ویڈیو میں مداحوں کا آگاہ کیا۔

حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں اداکارہ بینا چوہدری نے بتایا کہ انھیں گزشتہ کئی روز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

جاری کردہ ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے دھمکیوں کی صورت یہ کہا گیا کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہ رکھی تو مجھے مار دیا جائے گا۔

ویڈیو بیان میں بینا چوہدری کا مزید یہ کہنا تھا کہ میرے ساتھ کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے، اگر کل کو میں اس دنیا میں نہ رہوں یا پھر میرے ساتھ کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو اس کے ذمہ دار لوگوں کی ویڈیو میں نے ریکارڈ کرکے رکھ لی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More