بغیر باپ کے بڑی ہوئی ہوں اس لیے ۔۔ عورت کی زندگی میں والد کی موجودگی کیوں ضروری ہے؟ عائشہ عمر کا انکشاف

ہماری ویب  |  Jan 06, 2024

پاکستان کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مرد کے رویے کو سمجھنے کے لیے ایک عورت کی زندگی میں والد کی موجودگی ضروری ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں بات چیت کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ گریجویشن کے بعد ایک ایسے شخص کی محبت میں گرفتار تھی جو مجھے مسلسل تشدد کا نشانا بناتا تھا اور پھر بار بار اپنی غلطی کا اعتراف کرکے معافی بھی مانگتا تھا۔وہ شخص مجھ سے کہتا تھا کہ مجھ سے یہ بات برداشت نہیں ہوتی کہ کوئی اور تم سے بات کرے یا تمہیں دیکھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے بغیر باپ کے پرورش پائی ہے، اس لیے مجھے مرد کے رویے کو سمجھنے میں بہت وقت لگا اور مجھے اس بات کی سمجھ دیر سے آئی کہ مرد کی کن باتوں کو برداشت کرنا چاہیے اور کن باتوں کو نہیں۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ میں اُس شخص کی ان جذباتی باتوں کو سچا پیار سمجھتی تھی کیونکہ میں اس وقت اتنی زیادہ سمجھدار نہیں تھی اور ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں بغیر باپ کے بڑی ہوئی ہوں۔ہم دونوں شادی کرنے والے تھے لیکن خوش قسمتی سے میں بچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ جس لڑکی نے زندگی میں اپنے والد کو نہیں دیکھا ہوتا یا اپنے والدین کو ایک ساتھ زندگی گزارتے نہیں دیکھا ہوتا، اسے اس بات کی بالکل سمجھ نہیں ہوتی کہ ایک مرد کو ایک عورت کے ساتھ کس طرح پیش آنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More